اسرائیلیوں نے وزیراعظم نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی عوام کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو استعفیٰ دے دیں۔ نیتن یاہو نے 7 اکتوبر کو حماس کے اچانک حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کیا تھا جس میں قریباً 1400 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔

وائس آف امریکا کے مطابق وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اسرائیل میں کروائے گئے سروے کے 66 فیصد شرکا نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو 7 اکتوبر کے واقعات کا ذمہ دار ٹھہرایا اور جنگ کے بعد ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کے روزنامہ یڈیوٹ آہرونوٹ نے ملک میں 18 سال سے زائد عمر کے 1442 افراد کی شرکت سے کروائے گئے سروے کی رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سروےمیں شامل 75 فیصد شرکاء نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے عسکری ونگ القاسم بریگیڈ کی طرف سے شروع کیا گیا ’اقصیٰ طوفان‘ آپریشن اسرائیل کی کمزور سیکیورٹی کا نتیجہ ہے اور اس کے ذمہ دار بینجمن نیتن یاہو ہیں۔

سروے شرکاء کے 66 فیصد نے جنگ کے بعد نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ 64 فیصد نے جنگ کے بعد اسمبلی کی تحلیل اور عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کے روزنامہ ہیرٹز نے اپنے اداریے میں کہا تھا کہ بینجمن نیتن یاہو 7 اکتوبر کے حملوں کا اندازہ نہیں کر سکے اور وہ ذمہ داری سے پہلو بچانے اور اسرائیلی فوج کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘