’ان تصاویر کو کیپشن کی ضرورت نہیں‘: افغان کھلاڑیوں کی میچ کے دوران نماز پڑھنے تصاویر وائرل

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا 34واں میچ اس وقت لکھنو میں جاری ہے۔ نیدر لینڈز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کو 180 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے ۔

نیدرلینڈز کی اننگز کے دوران افغان کھلاڑیوں نے میدان میں نماز ظہر ادا کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے افغان کھلاڑیوں کے اس عمل کو جہاں ایک طرف سراہا جا رہا ہے وہیں کچھ لوگ اس معاملے کو لے کر بھارت پر تنقید کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ بھارتی شائقین کی جانب سے قومی وکٹ کیپربیٹر محمد رضوان کو میچ  کے دوران نماز ادا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سید ظفر ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر افغان کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ نماز کی اہمیت کی ایک اچھی مثال‘۔

محمد عثمان خان نے ایکس پر لکھا کہ ’افغان کھلاڑی گراؤنڈ پر نماز ادا کر رہے ہیں، اب وہ بھارتی کہاں ہیں جو محمد رضوان کی نماز پر تنقید کر رہے تھے؟‘

بھارتی ایکس صارف ہیمانشو پاریک نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ افغان کھلاڑی میچ کے دوران نماز پڑھ رہے ہیں، اگراس طرز عمل پر ’’مذہب کو کھیل میں لانے‘‘ کی بحث شروع ہوئی تو مجھے حیرت ہوگی۔

ایک اور ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں نماز کے افغان کھلاڑیوں کے نماز کے طرز عمل کو سراہتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اس تصویر کو کیپشن کی ضرورت نہیں

طارق خان کھٹڑ نے بھی افغان کھلاڑیوں کے اس عمل کو سراہا اور لکھا کہ ’ دنیا کے ساتھ ساتھ دین ماشاءالله‘۔

کرکٹ کے میدان میں میچ کے دوران یہ پہلا موقع نہیں کہ کھلاڑیوں نے نماز ادا کی ہو۔ اس سے پہلے بھی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی دوران میچ نماز پڑھنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل