حماس نے 1 دن میں اسرائیلی کے 6 ٹینک تباہ کر دیے،7 اکتوبر کے غزہ میں اسرائیلی داخل ہونے والی اسرائیلی افواج پر حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز اور لبنان کی حزب اللہ کے حملوں میں اسرائیل کے 70 سے زائد ٹینکوں کے پرخچے اڑ گئے ہیں۔
القسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اتوار کے روز 6 اسرائیلی ٹینک تباہ کیے ہیں اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ گزشتہ شب القسام بریگیڈز کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ اس کی کارروائیوں کے نتیجے میں شام سے رات گئے تک 2 درجن سے زائد اسرائیلی فوج ہلاک ہوچکے ہیں۔
القسام بریگیڈز نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر بیانات کی ایک سیریز میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے مقامی طور پر بنائے گئے یاسین 105 گولوں سے غزہ شہر کے شمال مغرب میں 1 اسرائیلی ٹینک، تل الحوا (غزہ شہر کے جنوب) میں 2 ٹینکوں کو تباہ کیا، بیت حنون (شمالی غزہ کی پٹی) میں 3 ٹینک تباہ کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد القسام بریگیڈز کے حملوں میں اسرائیل کے 56 سے زائد ٹینک تباہ ہو چکے ہیں، جن کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔
دوسری جانب لبنان کے مسلح تنظیم حزب اللہ کے حملوں میں اسرائیل کے 16 کے قریب ٹینک تباہ ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک اپنے 30 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف بھی کیا ہے۔