شرح سود میں اضافہ، پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرط تسلیم کر لی

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے سود کی شرح بڑھانے سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط تسلیم کرلی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے جس میں تکنیکی سطح پر گفتگو ہوئی ، مذاکرات کے دوران پاکستان نے شرح سود میں اضافے کی شرط کو تسلیم کرلیا ہے،توقع کی جارہی ہے کہ شرح سود میں 2فیصد اضافہ کردیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے حوالے سے کچھ معاملات حتمی مرحلے میں ہیں امید ہے جلد ہی ان پر بھی اتفاق ہوجائے گا ، معاملات طے ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطح پر معاہدہ ہوگا۔

اس موقع پر پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کوغیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعدجائزہ مشن نویں اقتصادی جائزے کی منظوری دے گا جبکہ اگلی قسط بھی منظوری کے لیے بورڈ کو بھجوائی جائے گی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ