ضابطے کی خلاف ورزی پر پاکستانی خاتون کرکٹر پر جرمانہ

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں پاکستانی خاتون کرکٹر سدرہ امین پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

سدرہ امین کی جانب سے غلطی کا اعتراف کیے جانے کے بعد معاملے کی سماعت نہیں ہو گی تاہم پاکستانی کرکٹر کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون سطح کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے کی پاداش میں سدرہ امین کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ومن چیمپیئن شپ سیریز کے دوران ڈھاکا، بنگلہ دیش میں میچ کے دوران سدرہ امین نے اس وقت امپائر کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا جب پاکستانی اننگز کے چھٹے اوور میں امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا تھا۔

ڈی میرٹ پوائنٹ کھلاڑی کے لیے کیسے نقصان دہ ہے؟

سدرہ امین کے ریکارڈ میں شامل ہونے والا ڈی میرٹ پوائنٹ 24 ماہ کے عرصے میں ہونے والا پہلا واقعہ ہے۔ اگر کسی کھلاڑی کے ڈسلپنری ریکارڈ میں 2 پوائنٹس شامل ہوں تو اسے ایک ٹیسٹ یا دو ون ڈے یا 2 ٹی20 میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے مطابق 24 ماہ کے عرصہ میں اگر کسی کھلاڑی کے ڈسلپنری ریکارڈ میں 4 یا زائد ڈی میرٹ پوائنٹ شامل ہو جائیں تو انہیں سسپنشن پوائنٹس میں بدل کر کھلاڑی پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔

کھلاڑیوں کے ڈسپلنری ریکارڈ میں شامل ہونے والے ڈی میرٹ پوائنٹس 2 برس کے عرص تک ریکارڈ کا حصہ رہتے ہیں اور اس کے بعد ختم کر دیے جاتے ہیں۔

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی لیول ون کی خلاف ورزی کی کم ازکم سزا آفیشل سطح پر تنبیہ اور زیادہ سے زیادہ کھلاڑی کی میچ فیس کے 50 فیصد جتنا جرمانہ ہوتا ہے۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم اس وقت بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں میزبان سائیڈ کو شکست دی ہے۔

آئی سی وومن چیمپیئن شپ 2022.25 کے اب تک کھیلے گئے 13 میچوں میں یہ پاکستانی ٹیم کی 7ویں کامیابی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ