اسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز: کیا افغانستان کے خلاف اہم میچ کھیل پائیں گے؟

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران افغانستان کےخلاف میچ سے قبل آسٹریلوی بیٹر اسٹیواسمتھ کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق اسٹیو اسمتھ کو گزشتہ چند دنوں سےچکر آ رہے ہیں، اس  سے قبل بھی اسمتھ کو  کئی بار چکر آنے کی علامات کا سامنا رہا ہے۔


اس حوالے سے اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھےچند دنوں سے چکر آنے کی شکایت رہی ہے اور اس وقت میں کچھ اچھا محسوس نہیں کر  رہا ہوں۔ اسٹیو اسمتھ نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹھیک ہوں گا۔

آئی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان اور آسٹریلیا کا اہم میچ کل شیڈول ہے، یہ میچ دونوں ٹیموں کی سپر فور مرحلے تک رسائی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے پہلے سے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں جب کہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے پاکستان، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین کڑا مقابلہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘