قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے پندرہویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست سے دوچار کر دیا۔
لاہور کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا سکی اور یوں اسے 40 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
Shaheen Afridi is the best modern T20 pacer and you can't even debate it. Eagle on hunt. 🦅#LQvsPZ#PSL08 #CricketTwitterpic.twitter.com/ixfho0eWZY
— Himanshu Pareek (@Sports_Himanshu) February 26, 2023
لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز مرزا طاہر بیگ اور فخر زمان نے کیا تاہم 7 کے مجموعے پر طاہر بیگ 5 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔
پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد عبد اللہ شفیق اور فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور 127 پر عبداللہ شفیق 75 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ فخر زمان بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور 45 گیندوں پر 96 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے، سیم بلنگز بھی 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندر کے 241 رنز کے ہدف کے تعاقت میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 201 رنز بنا سکی اور لاہور قلندر نے میچ 40 رنز سے جیت لیا۔