سابق کرکٹر اور شاہد آفریدی گزشتہ روز یونیورسٹی آف بلوچستان کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی آمد کا مقصد شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔
مزید پڑھیں
اس موقع پر شاہد آفریدی کی یونیورسٹی آف بلوچستان آمد پر باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اسپورٹس منسٹر نواب زادہ جمال، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی جبکہ مہمان خصوصی میں شاہد آفریدی شامل تھے۔

تقریب میں مہمانِ خصوصی شاہد آفریدی اور اسپورٹس منسٹر کا طلبہ کے ساتھ سوال جواب کا دلچسپ سیشن ہوا۔

یونیورسٹی آف بلوچستان میں شاہد آفریدی کی تقریب میں شرکت کے لیے نسٹ، بلوچستان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی حصہ لیا
















