پاکستان میں رواں سال کا پانچواں پولیو کیس رپورٹ

ہفتہ 11 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں رواں سال کا پانچواں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 31 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا ہے کہ متاثرہ بچے کا تعلق یونین کونسل گجرو سے ہے، جہاں سے رواں سال کا چوتھا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیو ایک موقع پرست وائرس ہے جو خاص طور پر کم قوت مدافعت والے بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔ یہ وائرس ایسے علاقوں میں حملہ کرتا ہے جہاں صحت کی سہولیات، غذائیت، صفائی کا نظام اور ویکسی نیشن کے ریٹ کم ہوں۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہم پولیو کے خلاف جنگ میں پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ حکومت وائرس کے خاتمے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ ہائی رسک ایریاز میں جہاں وائرس موجود ہے اعلیٰ معیار کی انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ علما کرام، سول سوسائٹی اور میڈیا ملک سے پولیو کے خاتمے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp