چین اور امریکا کا اختلافات کو کم کرنے پر اتفاق

ہفتہ 11 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے نائب وزیر اعظم اور چین امریکا اقتصادی و تجارت کے امور میں چینی رہنما حے لی فونگ نے امریکا کا دورہ کیا اور اس دوران امریکی وزیر خزانہ ییلن کے ساتھ متعدد امور پر بات چیت کی۔

چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے کہا کہ سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، سان فرانسسکو میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات کے لیے اقتصادی نتائج کی تیاری اور چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اس موقع پر باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے، اتفاق رائے حاصل کرنے، اختلافات کو کم کرنے اور غلط فہمیوں سے بچنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں چین امریکا اقتصادی اور مالیاتی ورکنگ گروپ کے قیام اور اجلاسوں کے انعقاد کا خیرمقدم کیا گیا۔

فریقین کے رہنماؤں کے درمیان براہِ راست اور باقاعدگی سے بات چیت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی