“آپ کو مدعو نہیں کیا گیا”:اشنا شاہ کا شادی کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو جواب

پیر 27 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور حمزہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ اپنی شادی کے دن، اشنا نے ڈیزائنر وردہ سلیم کا ڈیزائن کردہ سرخ لباس پہنا جبکہ حمزہ امین نے آف وائٹ شیروانی کا انتخاب کیا۔

اشنا شاہ کی دلہن بنی تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی تو صارفین ان کے لباس سے کافی ناخوش نظر آئے اور ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارفین کا ماننا تھا کہ سجاوٹ سے لے کر دلہن کے لباس تک ہر چیز ہندوستانی شادی کا احساس دلاتی ہے۔

صارفین کی جانب سے شدید ٹرولنگ کے بعد ، اشنا شاہ نے بھی سوشل میڈیا کا رخ کیا اور ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ان لوگوں کے لیے جنہیں میرے لباس سے مسئلہ ہے: آپ کو مدعو نہیں کیا گیا اور نہ ہی آپ نے میرے سرخ رنگ کے جوڑے کی ادائیگی کی۔ میرا زیور، میرا جوڑا: خالصتاً پاکستانی ہے۔ تاہم میرا دل آدھا آسٹرین ہے۔‘‘

 

اس کے علاوہ اداکارہ اشنا شاہ نے بغیر کسی اجازت کے شادی میں داخل ہونے والے فوٹوگرافرز کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ‘بیگانی شادی میں جو بن بلائے فوٹوگرافر گھس گئے، انکو سلام’۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین

’ہر بار پہلے سے بڑی اوپننگ ملی‘، کیفے پر فائرنگ کے واقعات پر کپل شرما کا ردِعمل

شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے؟

بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والا نایاب سامبر جنگل میں چھوڑ دیا گیا

مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا