شکر ہے عمران خان وزیراعظم نہیں رہا، اس نے اسرائیل کو تسلیم کر لینا تھا: راجا ریاض

اتوار 12 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق اپوز یشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان وزیراعظم نہیں رہا اگر ہوتا تو اس نے اسرائیل کو تسلیم کرلینا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی یہودی لابی کا آدمی ہے۔ عمران خان نے آج اسرائیل کو تسلیم کیا ہوتا تو اسرائیل فلسطین پر جو تشدد کررہا ہے اس کا بوجھ پاکستانیوں پر آنا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس دوسری جماعتوں کے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے لیے جگہ نہیں ہے۔ بہت لوگوں کے لیے بات کی ہے لیکن ن لیگ کے پاس ایم این اے ایم پی اے بہت زیادہ ہیں، ٹکٹ دینے میں بھی مشکلات آرہی ہیں۔

راجا ریاض کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی۔ مجھے نہیں لگتا کہ استحکام پاکستان پنجاب میں سیٹیں نکال سکے گی، لیکن حالات کا کچھ نہیں کہا جاسکتا سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ (استحکام پاکستان پارٹی) آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد نہیں ہے، مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اتحاد کی ضرورت نہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ورکنگ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟