صحافی عمران ریاض خان کے خلاف سائبر کرائم مقدمہ میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

منگل 28 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور سیشن کورٹ نے صحافی عمران ریاض خان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کے مقدمہ میں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ محفوظ کیا گیا فیصلہ 3 بجے سنایا جائے گا۔

صحافی عمران ریاض عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل سیشن جج نے ایف آئی اے، کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔ تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض کی حد تک تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔

عدالت نے پوچھا کہ مقدمہ کس بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے تفتیشی نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کے حوالے سے متعدد ٹویٹس کیے گئے جنہیں عمران ریاض کے اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ کیا گیا تھا۔ جب مقدمہ درج کیا گیا تو اس وقت عمران ریاض اغوا تھے۔

عدالت نے کہا کہ جس ٹویٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج ہوا وہ ٹویٹ تو پہلے ہی ڈیلیٹ ہوچکا تھا۔ کیا آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ مقدمہ درج کرنے سے پہلے ٹویٹ ڈیلیٹ ہوچکا ہے؟ ایف آئی اے تفتیشی افسر نے بتایا کہ جی یہ بات درست ہے۔

ایف آئی اے کے وکیل نے عمران ریاض کی ضمانت کی مخالفت کردی۔ جبکہ سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قدیم ترین دوا ’اسپرین‘ کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے، نئی تحقیق

پی ٹی سی ایل گروپ نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 3.1 ارب روپے منافع حاصل کر لیا

آصف زرداری خیریت سے ہیں، سلیم مانڈوی والا نے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت میں مالیاتی منڈیوں پر انسائیڈر ٹریڈنگ کے سائے، واشنگٹن میں کھلبلی

عالمی بحران کے باوجود ادویات کی قلت کا خطرہ نہیں، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات، کوئٹہ کے شہری کیا کہتے ہیں؟

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

لائیوٹرمپ ایران سے معاہدے کے لیے پُرامید، پاکستان کی جنگ بندی میں توسیع کی اپیل، سعودی عرب اسلام آباد کی امن کوششوں کا حامی

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ