بنگلہ دیش میں مزدوروں کے احتجاج کے دوران 130 فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق صنعتی پولیس کے ایک سپرنٹنڈنٹ محمد سرور عالم نے میڈیا کو بتایا کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافات میں 2 بڑے صنعتی مراکز ساور اور اشولیہ میں کل 130 ریڈی میڈ گارمنٹ (آر ایم جی) فیکٹریوں نے زیادہ اجرت کے لیے جاری کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے کام غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔
محمد سرور عالم کے مطابق مزدوروں نے حکومت کی جانب سے اجرتوں میں 56 فیصد اضافے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھا۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہا کہ مزدورو ں کےمظاہروں میں مبینہ طور پر کاروں اور فیکٹریوں کی توڑ پھوڑ کی گئی، ڈھاکہ اور آس پاس کے علاقوں میں پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈھاکہ اور اس کے آس پاس کے بڑے صنعتی علاقوں میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔