پاکستانی اداکارہ نازیہ ملک کی وجہ شہرت محض اداکاری ہی نہیں بلکہ وہ ایک میک اپ آرٹسٹ اور کوکنگ ایکسپرٹ بھی ہیں لیکن کچھ سال قبل ایک عجیب بات یہ سامنے آئی کہ وہ انگلینڈ میں ایک موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ستارے شاہ رخ خان کو اچانک سامنے دیکھ کر پہچان نہیں سکیں۔
نازیہ ملک نے پاکستانی بلاگر اور یوٹیوبر نادر علی کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران بتایا کہ شاہ رخ سے سامنے کے وقت انہیں یہ پوچھنا پڑا تھا کہ یہ صاحب کون ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سنہ 2011 میں شاہ رخ خان سے اس وقت ملیں جب بھارتی اداکار اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود تھے۔
ہوا کچھ یوں کہ نازیہ ملک اپنی ایک سہیلی نورین کے ساتھ ایک مال میں گھوم رہی تھیں کہ ان کی نظر شاہ رخ خان پر پڑی جس پر انہوں نے اپنی سہیلی سے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ صاحب شاہ رخ ہیں لیکن اس معاملے میں نورین بھی کچھ گڑبڑا گئیں اور اپنی لاعلمی کا اظہار کردیا۔
نازیہ کا کہنا تھا کہ ویسے بھی ان کی دوست کو اداکاروں میں کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی اور شائد اسی وجہ سے بھی وہ شاہ رخ خان کو پہچان نہیں سکیں۔ نازیہ نے اپنی دوست سے کہا کہ وہ چل کر تصویر کنچھواتے ہیں اور دونوں نے رُک کر خود شاہ رخ سے ہی پوچھ لیا کہ کیا وہ شاہ رخ خان ہیں؟۔ اس پر شاہ رخ خان نے ایک قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’جی میں وہی ہوں‘۔‘
نازیہ نے بتایا کہ اس وقت اسمارٹ فونز بہت زیادہ استمعال نہیں ہوتے تھے اس لیے ان کے پاس بھی ویسا فون نہیں تھا لیکن اتفاق سے ان کے پاس کیمرا موجود تھا جس سے انہیں شاہ رخ کے ساتھ تصویر بنونے میں آسانی ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ نے ان کے ہاتھ سے کیمرا لیا اور اپنے اسسٹنٹ کو دے دیا جنہوں نے نازیہ اور نورین کی شاہ رخ کے ساتھ تصویر کھینچی۔
جب پوڈ کاسٹ کے میزبان نادر علی نے نازیہ سے مذاقاً پوچھا کہ کیا انہوں نے شاہ رخ سے اپنا تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا کہ نہیں ان سے وہ بات نہیں ہوسکی۔
نازیہ نے بتایا کہ جب ان کی سہیلی اور وہ تصویر بنوانے کے بعد وہاں سے نکل رہے تو شاہ رخ کے گرد ایک ہجوم اکٹھا ہوگیا تھا اور لڑکیاں بھی شاہ رخ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے خوب شور مچا رہی تھیں۔
نادر علی نے انہیں بتایا کہ ان کے پروگرام میں کچھ عرصہ قبل ایک مہمان آئے تھے جنہوں نے شاہ رخ کا انٹرویو کیا ہوا تھا اور ان کے مطابق شاہ رخ کی یاداشت بہت اچھی ہے لہٰذا انہیں نازیہ سے ملاقات یاد ہوگی۔
نادر علی نے نازیہ ملک کی تصویر کو ’ملین ڈالر پیکچر‘ کا نام دیا جس پر نازیہ نے کہا کہ واقعی یہ سچ ہے کیونکہ پچھلے کچھ عرصے میں شاہ رخ اور بھی زیادہ ٹاپ پر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس مقام پر شاہ رخ خان ہیں وہ انسان کو ایک دو دن نہیں بلکہ سالوں کی کڑی محنت کے بعد حاصل ہوتا ہے۔
نازیہ نے بتایا کہ شاہ رخ ملنے اور بات کرنے میں ایک بہت منکسرالمزاج انسان ہیں اور وہ ملنے والے کو یہ محسوس نہیں ہونے دیتے کہ وہ کتنے بڑے اسٹار ہیں۔
نادر علی نے اس موقع پر بتایا کہ انڈیا میں رہنے والے یوٹیوبرز نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ رخ ملنے والے شخص کو کمفرٹیبل کر دیتے ہیں اور وہ ایک عمدہ اداکار کے علاوہ ایک اعلیٰ انسان بھی ہیں تب ہی ان کے مداح ان سے اتنا پیار کرتے ہیں۔