کیا خلا میں تیرتا ناسا کا گمشدہ ٹول بیگ کسی کے سر پر آکر گرے گا؟

پیر 13 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گھروں اور دفتروں میں آئے روز چھوٹے موٹے کام کے لیے تعمیراتی کارکن، الیکٹریشن، پلمبر یا موٹر مکینک کو بلانا ہی پڑتا ہے اور آپ نے یہ بات نوٹ کی ہوگی کہ یہ پیشہ ور لوگ کبھی کبھار اپنے اوزار وہیں پر بھول جاتے ہیں یا غلطی سے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

روئے زمین پر کسی گھر یا دفتر میں اپنے اوزار بھول جانے والوں کو آخرکار اپنا سامان مل ہی جاتا ہے مگر کیا خلا میں بھولے گئے اوزار بھی واپس مل سکتے ہیں؟ یہ سوال اس لیے کیا جارہا ہے کیونکہ حال ہی میں ناسا کے خلابازوں نے کچھ ایسا ہی کام کیا ہے۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق اس کے دو خلاباز یکم نومبر کو خلائی چہل قدمی کے دوران  ایک لاکھ ڈالر مالیت کا ٹول بیگ کھو بیٹھے ہیں۔ سفید رنگ کے ٹول بیگ کو اب خلائی دوربین یا معیاری عام دوربین کے ذریعے زمین کے گرد چکر لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بیگ زمین سے تقریباً 200 میل اوپر منڈلا رہا ہے۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مرمت کے کام کے لیے جانے والے خلابازوں جیسمین موگھبیلی اور لورل اوہارا نے اسپیس واک کے دوران اس بیگ کو کھو دیا تھا۔ فلکیات کی ویب سائٹ ارتھ اسکائی کے مطابق ٹول بیگ جو کہ خلائی اسٹیشن سے بالکل آگے آسمان میں گردش کر رہا ہے کو معمولی آلات کی مدد سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

کیا ٹول بیگ کسی کے سر پر آکر گرے گا؟

جو لوگ پریشان ہیں کہ یہ ٹول بیگ یا آلات زمین پر کسی کے سر پر آکر گر سکتے ہیں، ان کے لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ توقع کی جارہی ہے کہ ٹول بیگ مزید چند مہینوں (مارچ 2024ء) تک زمین کے مدار میں رہے گا جہاں اس کے نیچے اترنے اور زمین کی فضا میں فوری طور پر بکھر جانے کی امید ہے۔

دریں اثناء اس ٹول بیگ کو اسپیس جنک کے طور پر درج کیا جاچکا ہے۔ اس ٹول بیگ کو اتوار کے روز جاپانی خلاباز ساتوشی فروکاوا نے ماؤنٹ فیوجی پر تیرتے ہوئے دیکھا تھا اور اس کا فوٹو بھی بنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایئر ٹو ایئر میزائل پروگرام میں شامل کرلیا

روس کے لیے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و ایمان سے شکست دی، صدر زرداری

بھارت: دہلی کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک جام کا چوتھا روز، خوردنی اشیا برباد، مسافر بے حال

’100 کروڑ دیں تو بھی کام نہیں کروں گا‘، سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف بالی ووڈ میں نفرت کیوں بڑھ رہی ہے؟

ویڈیو

اب پانی کی قلت مسئلہ نہیں رہا، وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت میں انقلاب

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب