ندا یاسر، فہد مصطفی کو اپنے ’شو‘ میں کیوں نہیں بلاتیں؟

منگل 14 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ندا یاسر اور فہد مصطفی، دونوں ہی پاکستانی مارننگ شوز کے بڑے نام ہیں۔ لیکن دیکھنے والوں نے آج تک دونوں میزبانوں کو ایک ساتھ اسکرین پر نہیں دیکھا۔ تاہم یوٹیوبر اور پوڈ کاسٹر احمد علی بٹ کے ساتھ ہونے والے حالیہ انٹرویو میں ندا یاسر نے فہد مصطفی کو اپنے مارننگ شو میں نہ بلانے کی وجہ بتائی ہے۔

پوچھا گیا کہ آخر ان کا اور فہد مصطفی کا کیا مسئلہ چل رہا ہے؟ ندا یاسر نے جواب دیا کہ ان کی فہد مصطفی سے خاندانی دشمنی ہے۔ پھر تھوڑا سنجیدہ ہو کر کہا کہ ان کے خاندان کا آپس کا ایک مسئلہ ہے جو وہ آن ایئر نہیں بتا سکتیں۔

ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی تو صارفین کے پاس کہنے کو بہت کچھ تھا۔ کچھ نے اندازا لگایا کہ ندا یاسر کی نند اور فہد مصطفی کے بھائی کی شادی ہوئی تھی کچھ سال پہلے، جو ناکام ثابت ہوئی۔ ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ ندا یاسر کے شوہر، یاسر نواز اور فہد مصطفی دونوں سندھی ہیں اس وجہ سے بھی مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اس انٹرویو کے بعد سے اب تک فہد مصطفی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن اصل وجہ کیا ہے یہ تو دونوں ’میزبان‘ ہی بتا سکتے ہیں۔

ندا یاسر پاکستان کی ایک مشہور ترین اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان ہیں، جو 14 برس سے اے آر وائے پر ’گڈ مارننگ پاکستان‘ کے نام سے پروگرام کر رہی ہیں۔ وہ پاکستان کے ایک نامی گرامی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، کیوں کہ ان کے والد کاظم پاشا پاکستان کے بڑے پروڈیوسرز میں شامل ہیں۔ ندا کی شادی پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر یاسر نواز سے ہوئی ہے، اور ان کے 3 بچے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی ثالثی عدالت کا پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ

موسمیاتی تبدیلی، غربت اور رہائشی ناانصافی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے مسائل ہیں، مصدق ملک

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری

2 اسلامی ملکوں میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کی تصدیق، عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں