“ایشوریہ رائے سے شادی کر کے نیک بچے نہیں پیدا ہوں گے” سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ایسا کیوں کہا؟

منگل 14 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ایک مباحثے کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب نیتیں ہی صاف نہ ہوں تو نتیجہ کیسے اچھا آ سکتا ہے؟

گفتگو کے دوران عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ میں نیت کی بات کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے دور کے بارے میں بات ہوئے کہا، مجھے پتا تھا کہ ہمارے کپتان یونس خان کی نیت بہت اچھی تھی، اس چیز نے مجھے اعتماد دیا اور میں نے ڈلیور بھی کیا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی اور کھلاڑیوں کی یہاں بڑی باتیں چل رہی ہیں، ہماری نیت ہی نہیں  ہے کہ کسی چیز کو بہتر کیا جائے اور کھلاڑیوں کو ڈیولپ کیا جائے۔

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی سوچ یہ ہے کہ میں ایشوریہ رائے  کے ساتھ اس وجہ سے شادی کروں کہ وہاں سے بڑا نیک اور پرہیزگار بچہ پیدا ہوجائے تو ایسا کبھی بھی نہیں ہوتا، آپ کو پہلے نیت اپنی ٹھیک کرنا پڑی گی۔

 عبدالرزاق کی اس بات پر شاہد آفریدی اور عمر گل سابق کرکٹر کو روکنے یا مذمت کرنے کے بجائے ہنستے اور تالیاں بجاتے نظر آئے۔

اس تناظر میں عبد الرزاق کے بیان کے ساتھ ساتھ شاہد آفریدی اور عمر گل کے کردار کو سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سپورٹس جرنلسٹ شہریار اعجاز کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹر عبد الرزاق کی جانب سے بہت ہی شرمناک مثال دی گئی ہے۔

https://Twitter.com/SharyOfficial/status/1724065501712707996?s=20

زاہد غفار لکھتے ہیں کہ بابر اعظم کی کپتانی کو مخاطب کرتے ہوئے آل راؤنڈر عبد الرزاق نے کہا کہ جب نیتیں ہی صاف نہ ہوں تو نتیجہ کیسے اچھا آ سکتا ہے؟ اور ساتھ ہی انہوں نے ایک بڑی مثال بھی دی۔

ولید رؤف نے سینئر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت ہی شرمناک ہے کہ عبد الرزاق اداکارہ کے بارے میں ایک بری مثال دے رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے انہیں روکا بھی نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کیسے ایشوریہ رائے کی تذلیل کر سکتے ہیں، اگر آپ کھلاڑی ہیں تو کرکٹ کی ہی مثال دیں۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ہمارے کھلاڑیوں کی ذہنیت ہے، انہوں نے سابق کرکٹر عبد الرزاق کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کو بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کے بارے میں ایسا بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

باسط سبحانی لکھتے ہیں کہ ایشوریہ رائے کے بارے میں اس طرح کے الفاظ  استعمال کرنا نہایت افسوسناک ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے تعلیم اور گرومنگ بہت اہم ہے۔ باسط سبحانی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری دنیا کا سفر کر چکے ہیں اور پھر بھی ایسا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد آفریدی اور عمر گل نے بھی ان کی تائید کی ہے۔ اس سے ایشوریہ رائے اور بچن خاندان کے دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کو تکلیف پہنچے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp