بلاول بھٹو کی ن لیگی رہنماؤں سے چھیڑچھاڑ، خواجہ سعد رفیق نے دیا کرارا جواب

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سوال کہ ’کیا وہ اپنے 15 ماہ کی کارکردگی پر الیکشن لڑنے کو تیار ہیں؟‘  کے جواب میں کہا ہے کہ وہ بطور وزیر اپنے کام سے مطمئن ہیں، انہیں نہ چھیڑیں تو بہتر ہے۔

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ ’ بلاول بھٹو آپ نےسوال اٹھایا ہے تو جواب سُن لیں، میرے خاندان یا میں نے کبھی منہ نہیں چھُپایا، انگریز کی کاسہ لیسی کی نہ ایوب خان اوریحییٰ کی، پچھلے 80 برس میں خضر حیات ٹوانہ سے لے کر قمر باجوہ تک ہم نےسب کی جیلیں بھگتی ہیں۔‘

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ’ بھٹو مرحوم کی سول آمریت میں والد نے جان دے دی، ضیاء آمریت میں مجھے 3 بار جیل جانا پڑا، مشرف آمریت سے لڑے، جیلیں کاٹیں، جسمانی تشدد برداشت کیا، والدہ کی جان گئی، عمران قمر باجوہ اور ثاقب نثار کا نقاب پوش مارشل لاء بھی بھگتایا۔‘

انہوں نے کہا ہے کہ وہ بطور وزیر اپنے کام سے مطمئن ہیں، ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ’میں گزشتہ حکومت میں پاکستان کا سب سے نوجوان وزیر خارجہ تھا، میں اپنے 15 مہینوں پہ فخر کرتا ہوں اور اپنے 15 مہینوں کے کارکردگی پر الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔‘

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ کیا شہباز شریف، اسحاق ڈار، خرم دستگیر، ایاز صادق، احسن اقبال اپنے 15,16 مہینوں کی کارکردگی پر الیکشن لڑنے کو تیار ہیں یا وہ اپنا منہ چھپا رہے ہیں؟‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مڈغاسکر کی دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی