آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا لیکن اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ پر پچ تبدیل کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا ہے، وانکھیڑے اسٹیڈیم کی پچ نمبر 7 کے بجائے اب سیمی فائنل پچ نمبر 6 پر کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل بھی آئی سی سی کے نمائندہ اینڈی ایٹکنسن نے آئی سی سی کو ای میل کی تھی کہ ورلڈ کپ کا اووپننگ میچ شیڈول کے مطابق ہوا لیکن اس کے بعد اگلے تینوں میچ شیڈول سے ہٹ کر کیے گئے اور کوئی پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دوران ہونے والے کچھ واقعات کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ میں مداخلت اور اس دوران کیے جانے والے کچھ ایسے اقدامات جن کی بدولت اس ورلڈ کپ کو متنازع بنا دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو آگاہ کیے بغیر سیمی فائنل کے لیے پچ تبدیل کر دی ہے جو پہلے ہی 2 میچز کے دوران استعمال کی جا چکی ہے۔ بھارت نے اسپنرز کے لیے سازگار پِچ کا انتخاب کیا تاکہ ان کے اسپنرز کو مدد مل سکے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے متنازع ہونے کی وجہ بھی یہی ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں اور ٹیم کو آسانیاں فراہم کی جا رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ بی سی سی آئی نے اہم میچ کے لیے پچ بھی تبدیل کر دی، اور کہا جا رہا ہے کہ یہی کام بھارت کی جانب سے فائنل میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ جہاں پہلے سے ہی لیگ راؤنڈ کے 3 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ چونکہ آئی سی سی ایونٹس میں پچز گورننگ باڈی کے کنسلٹنٹ اینڈی ایٹکنسن کی نگرانی میں تیار کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹس کو نظر انداز کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے مختص پچ نمبر 7 کے بجائے پچ نمبر 6 پر میچ کروانے جا رہا ہے جو ہہلے سے استعمال شدہ ہے اور بھارتی اسپنرز کے لیے سود مند ہے۔ اور 50 سے زائد بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے عہدیداروں نے تصدیق بھی کی ہے کہ پہلا سیمی فائنل پچ نمبر 6 پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں پہلے ہی انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے علاوہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جا چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے نمائندے اینڈی ایٹکنسن کو بتایا گیا ہے کہ پچ نمبر 7 کے ساتھ کچھ غیر متعینہ مسئلہ پیش آگیا ہے جس کی وجہ سے میچ کو پچ نمبر 6 پر منتقل کر دیا گیا ہے، بھارت کے اس اقدام کے بعد آئی سی سی کو خدشہ لاحق ہو گیا ہے کہ اتوار کے روز نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل کے دوران بھی اس طرح کی کوئی چیز سامنے آسکتی ہے، جبکہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے دوسرے سیمی فائنل میں بھی یہ معاملہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔
اس تشویش کے باعث آئی سی سی کے نمائندہ اینڈی ایٹکنسن فائنل کی تیاریوں کے بارے میں سیدھا جواب نہ ملنے پر مایوسی کا شکار ہوئے اور گزشتہ جمعہ کو احمد آباد روانہ ہوئے۔ اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کے دوران صرف پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول کے مطابق پچ نمبر 6 پر کھیلا گیا تھا، اس کے اگلے تینوں میچز شیڈول کے مطابق نہیں ہو سکے۔ اینڈی ایٹکنسن نے اس معاملے پر آئی سی سی کو ای میل بھی کی اور بتایا کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے تبدیلیاں بغیر پیشگی اطلاع کے کی گئی تھیں۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ آئی سی سی کا آزاد پچ کنسلٹنٹ میزبان اور مقامات کے ساتھ ان کی مجوزہ پچ مختص ہونے پر کام کرتا ہے اور یہ عمل اس طوالت اور نوعیت کے ایونٹ کے دوران جاری رہتا ہے۔