بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ سری لنکن کرکٹ کو تباہ کررہے ہیں، سابق سری لنکن کپتان رانا ٹنگا

پیر 13 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

1996ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی سری لنکا ٹیم کے کپتان اور سری لنکا کرکٹ کے عبوری بورڈ کے چیئرمین ارجنا رانا ٹنگا نے الزام عائد کیا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ سری لنکن کرکٹ کو درپیش مسائل کے ذمہ دار ہیں۔

یوٹیوب پر پوسٹ کیے گئے ایک انٹرویو میں رانا ٹنگا نے الزام لگایا کہ جے شاہ کے سری لنکا کرکٹ (SLC) کے عہدیداروں کے ساتھ قریبی تعلق ہیں جس کی وجہ سے وہ (بی سی سی آئی) ایسا سمجھتا ہے کہ وہ سری لنکا کرکٹ کو پامال اور کنٹرول کر سکتا ہے۔

رانا ٹنگا نے کہا، ’جے شاہ سری لنکا کرکٹ چلا رہے ہیں، جے شاہ کے دباؤ کی وجہ سے سری لنکا کرکٹ تباہ ہورہی ہے،  بھارت میں ایک آدمی سری لنکا کی کرکٹ کو برباد کر رہا ہے، وہ صرف اپنے والد کی وجہ سے طاقتور ہے جو بھارت کا وزیر داخلہ ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کرکٹ کی گورننس، ریگولیشن اور انتظامی امور میں سیاسی مداخلت کے باعث اسے معطل کر دیا تھا۔ اس سے قبل بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ مینز ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کی 302 رنز کی شرمناک شکست کے بعد وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام سے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا۔ بورڈ سیکریٹری موہن ڈی سلوا کے استعفیٰ کے اگلے روز ہی وزیر کھیل نے کرکٹ بورڈ کو برطرف کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی