پاکستان کے ساتھ معاملات طے پا گئے، کسی بھی دن معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے، آئی ایم ایف

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کو ملنے والی ڈیل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ڈیل کے معاملات تقریباً طے پاگئے اور اب کسی بھی دن دستخط ہوجائیں گے۔ جو بھی تحفظات تھے ان پر بات چیت ہو چکی ہے۔

خبر رساں ادارے بلوم برگ کو اٹرویو دیتے ہوئے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں، پاکستانی حکام بہت مشکل حالات میں پروگرام پر عملدرآمد کررہے ہیں انکو خراج تحسین پیش کی جانی چاہیے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ڈیل پر جو تحفطات تھے ان پر بات چیت ہو چکی ہے، بریفننگ اور سیشنز کے دوران پاکستان نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے جتنے بھی اعتراض تھے ان پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔ اہم اعتراض ٹیکس کولیکشن پر تھا، جس پر پاکستان نے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اہم مسئلہ ٹیکس کا ہے، ملک میں  جی ڈی پی کا صرف 12 فیصد ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے جسے ہم نے 15 فیصد تک بڑھانے  کی تجویز پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کے لیے 9 ہزار 415 ارب کا سالانہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر رضامند ہوگیا ہے جس کے بعد منی بجٹ نہیں آئے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف نے پالیسی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد شرح سود مزید نہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل 30 جون کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کی فنڈنگ پر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹس کے تحت عملے کی سطح پر معاہدہ کیا، جو 9 ماہ پر محیط ہے اور توقع سے زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp