وی نیوز پر بدھ کو سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد سے منسوب بیان شائع ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں اینکر منیب فاروق کے سامنے مارا گیا۔
منیب فاروق کی جانب سے رابطہ کرنے کے بعد وی نیوز ایڈیٹوریل بورڈ نے مزید تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ وی نیوز کے سپریم کورٹ میں موجود رپورٹر سے سنتے ہوئے غلطی فہمی ہوئی اور شیخ رشید سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا انہیں مارا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا ‘بالکل نہیں’۔ جس پر رپورٹر نے سمجھا کہ انہوں نے اثبات میں جواب دیا ہے۔
اس غلطی پر ادارہ اور رپورٹر معذرت خواہ ہے اور ویب سائٹ خبر ہٹا دی گئی ہے۔