16 نومبر: جب اقتدار کا ہما بینظیر بھٹو کے سر بیٹھا

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنہ 1988 ء میں آج ہی کے دن ملکی تاریخ کے چوتھے عام انتخابات ہوئے جن کے انعقاد کا اعلان جنرل ضیاء الحق نے اپنی آنجہانی موت سے کچھ روز قبل ہی کیا تھا۔ ان کے وعدے کو صدر غلام اسحاق نے پورا کیا  اور 16 نومبر کو ملک بھر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔


آج گاڑیوں کے وائپرز چیک کرنے کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ ڈرائیوروں کو یاد دلایا جائے کہ وہ اپنے ونڈشیلڈ وائپرز کو باقاعدگی سے چیک کریں۔


آج ہم برداشت کا عالمی دن مناتے  ہیں۔ یہ دن ذہن سازی اور انسانی حقوق پر یقین کی حوصلہ افزائی کے لیے قائم کیا گیا تھا۔


آج فلسفے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔


1895 ء میں چوہدری رحمت علی پیدا ہوئے۔


1971 ء میں پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس پیدا ہوئے۔


2007 ء میں 5 سال مکمل ہونے پر قومی اسمبلی تحلیل ہوئی۔  محمد میاں سومرو کی نگراں حکومت نے حلف اٹھایا۔


آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp