ٹنڈولکر نے ویرات کوہلی کو 50 ویں سینچری پر کیا پیغام دیا؟

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے عظیم سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کو سینچریوں کی نصف سینچری مکمل کرتے ہوئے ایک روزہ میچوں میں نیا ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 سینچریاں مکمل کرنے کے بعد سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے اسی میچ کے دوران  ورلڈ کپ ایڈیشن میں 691 رنز بناکر اب تک کے سب سے زیادہ 673 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں ریکارڈ ٹنڈولکر کے پاس تھے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کوہلی کے نام اپنے پیغام میں ٹنڈولکر نے کہا کہ ’بلاشبہ یہ آپ کی زندگی کی بہترین اننگز تھی اور آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھنا ایک عمدہ تجربہ تھا۔‘

سچن ٹنڈولکر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ 19 ویں اوور میں لانگ آن پر رؤف کے خلاف بیک فٹ پر چھکا شاندار تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم سے ‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

پاکستان کی بھارت کیخلاف سنسنی خیز فتح، ایف 2 ڈبل وکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا جلد پاکستان کے دورے کا اعلان

خیبرپختونخوا: مصنوعی ذہانت کے جدید ترین کیمروں سے لیس سیف سٹی منصوبہ، کیا قیامِ امن میں مدد ملے گی؟

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے