جب کوبرا کھیل کے میدان میں آیا تو پھر کوئی مقابل نہ رہا

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن کے گالف کورس میں ایک خطرناک اور تگڑے کوبرا سانپ کی دبنگ اینٹری کے بعد وہاں گالف کھیلنے میں مصروف کھلاڑیوں کو میدان چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل کیپ ٹاؤن کے اٹلانٹک بیچ گالف کلب میں کھلاڑی اور عملہ اس وقت حیران اور خوفزدہ ہوگئے جب اچانک ہی غصے میں بھرا ایک کیپ کوبرا جھاڑیوں سے نکل کر گالف کورس میں گھس آیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Elitha Peachey (@elithapeachey)

اس واقعہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیپ کوبرا پھن پھیلائے تیزی سے رینگتا ہوا گالف کورس میں گھس آتا ہے اور ایک ٹی باکس (گالفرز کے سائن) کو غصے سے پار کرتا ہوا آگے تک آجاتا ہے۔

یہ کوبرا سانپ اس قدر غصے میں تھا کہ اس نے ٹی باکس سائن کو متعدد بار ڈسا، خوش قسمتی سے تمام کھلاڑی اور عملہ میں شامل افراد اس خطرناک سانپ سے محفوظ رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ جس سمت سے گولف کورس کی جانب آرہا ہے وہاں جھاڑیوں کے قریب سانپوں کا ازلی دشمن ایک نیولا بھی موجود ہے جو اس خطرناک سانپ کو گولف کورس کی جانب بڑھتے ہوئے کچھ دیر تک دیکھتا رہتا ہے اور پھر واپس جھاڑیوں میں گم ہوجاتا ہے۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کوبرا کی رفتار اور غصے کی وجہ یہ نیولا بھی ہوسکتا ہے۔

کیپ کوبرا کتنا خطرناک ہے؟

کیپ کوبرا جنوبی افریقہ میں پایا جانے والا ایک انتہائی زہریلا سانپ ہے، اس کی لمبائی ساڑھے 4 فٹ تک ہوسکتی ہے اور یہ اپنے زہر اور غصے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسے افریقہ کا خطرناک ترین سانپ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے ڈسنے سے افریقہ میں سب سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp