پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان آج چار عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ ان تمام مقامات پر عمران خان اور ان کے ساتھ ہزاروں لوگوں کی سکیورٹی کو شدید خطرہ ہو گا۔
عمران خان آج چار عدالتوں میں پیش ہوں گے، ان تمام مقامات پر عمران خان اور ان کے ساتھ ہزاروں لوگوں کی سیکیورٹی کو شدید خطرہ ہو گا،جعلی مقدموں میں انھیں ایک عدالت سے دوسری عدالت پیش کیا جا رہا ہے حاضری ویڈیو لنک سے ممکن تھی لیکن مقصد عمران خان کی زندگی سے کھیلنا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 28, 2023
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا جعلی مقدموں میں انہیں ایک عدالت سے دوسری عدالت پیش کیا جا رہا ہے۔ حاضری ویڈیو لنک سے ممکن تھی لیکن مقصد عمران خان کی زندگی سے کھیلنا ہے۔
یاد رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس میں واقع انسداد دہشت گردی کی عدالت سمیت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے منگل کو طلب کر رکھا ہے جہاں وہ اپنی ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کریں گے۔