پاک افغان ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ کے فروغ سے متعلق اجلاس پر دفتر خارجہ کی بریفنگ

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ازبکستان کے نائب وزیراعظم ڈاکٹر جمشید خدجائیف عبدوخاکومووچ اور قائم مقام افغان وزیر برائے صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے تجارت سے متعلق پہلے پاکستان۔افغانستان۔ازبکستان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے رواں ہفتے کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کیا۔

ممتاز زہرہ بلوچ جمعرات کو اسلام آباد میں آباد میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت نگراں وزیر تجارت و صنعت پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بات چیت کا محور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنا، کسٹم کے طریقہ کار کو ہموار اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو آسان بنانے کے ذریعے تجارتی تعلقات کا فروغ رہا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ وزیر تجارت گوہر اعجاز نے امید ظاہر کی کہ سہ فریقی تعاون تینوں ممالک میں اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ازبکستان کے نائب وزیراعظم نے اسلام آباد میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزیر تجارت و صنعت پیداوار، وزیر خزانہ و اقتصادی امور، وفاقی وزیر مواصلات و ریلویز، وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اور وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سے ملاقات کی جن کا محور تجارت، رابطے، زراعت، ٹرانسپورٹ اور دفاع میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینا تھا۔

فائل فوٹو

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ افغانستان کے قائم مقام وزیر صنعت و تجارت نے دورے کے دوران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی انضمام کے لیے تجارت اور رابطوں میں اضافے کے امکانات کو اجاگر کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی اور ترقی کے درمیان تعلق پر زور دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے افغانستان کی طرف سے دہشت گرد گروہوں بالخصوص کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف ٹھوس کارروائی پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے اس مقصد کے لیے عبوری افغان حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے پاکستان کی آمادگی کا اظہار کیا اور تعمیری بات چیت کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان