مایا علی! ’جسٹ ناٹ لکنگ لائک اے واؤ‘

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مایا علی کا شمار پاکستان ڈراما انڈسٹری کی خوبرو اور ٹیلنٹڈ اداکاراؤں میں  ہوتا ہے۔ مایا نے بہت سے ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے، خاص طور پر ڈراما ’یونہی‘ میں ان کی اداکاری کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔

حال ہی میں ایک ملبوسات اور اسیسریز کے ڈیزائنر برانڈ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پروموشنل ویڈیو جاری کی جس میں مایا علی اور حمزہ علی عباسی کے درمیان رومانوی گفتگو دکھائی گئی، اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے اور صارفین نے مایا علی کی بھی خوب تعریف کی۔

آپ حیران ہوں گے کہ وہی مایا علی جنہیں چند دن پہلے سوشل میڈیا پر سراہا جارہا تھا، ایک دم سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں، لیکن اس کی بھی ایک وجہ ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ مایا علی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آج کل کے مقبول ’جسٹ لکنگ لائک اے واؤ‘ ٹرینڈ کو اپنے انداز سے دوبارہ تخلیق کررہی تھیں۔ تاہم ان کی اس کوشش کو انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

مایا سے کیا غلطی ہوئی؟

گزشتہ ماہ کے آخر میں بالی ووڈ ایکٹرس دپیکا پڈوکون نے بھی ’جسٹ لکنگ لائک اے واؤ‘ ٹرینڈ پر اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ ان کے علاوہ دیگر معروف بالی ووڈ ایکٹرز نے بھی اس ٹرینڈ پر اپنے اپنے انداز سے ویڈیوز بنائیں جنہیں لوگوں نے خوب پسند کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

مایا علی سے غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے’جسٹ لکنگ لائک اے واؤ‘ ٹرینڈ پر دپیکا پڈوکون سے متاثر ہوکر ویڈیو بنائی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مایا علی ہر زاویے سے دپیکا کو کاپی کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ مایا علی غالباً یہ سوچ رہی تھیں کہ کسی کو پتہ نہیں چلے گا مگر انہیں شاید معلوم نہیں کہ انٹرنیٹ صارفین کی چاروں طرف نظر ہوتی ہے، انہوں نے مایا علی کو نقل کرتے پکڑا اور ان کی پوسٹ کا پوسٹمارٹم کر ڈالا۔

ایک صارف نے کہا، ’ دپیکا پڈوکون کی کاپی کروا لو ان سے بس‘۔

ایک اور صارف نے کہا، ’دپیکا کی چپل‘۔

ایک صارف نے کہا، ’جسٹ لکنگ لائک اے بہو‘۔

ایک صارف نے تو حد ہی کردی اور کہا، ’سستی دپیکا فرام دراز‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

اسپیکر ایاز صادق کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ارتھ آور کی تقریب، ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند

اپوزیشن اتحاد کا حکومت کو مذاکرات کا گرین سگنل، قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟