اپوزیشن اتحاد کا حکومت کو مذاکرات کا گرین سگنل، قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں جاری سیاسی تعطل کو ختم کرنے کے لیے اپوزیشن اتحاد ‘تحریک تحفظِ آئین پاکستان’ نے مصالحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے حکومت کو مذاکرات کی باقاعدہ پیشکش کر دی ہے۔ اتحاد نے واضح کیا ہے کہ ملکی بقا اور پارلیمنٹ کی خودمختاری کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا، جس کے لیے محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

 

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے انکشاف کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن چیمبر میں حکومتی وفد سے ملاقات کی اور انہیں بحران سے نکلنے کے لیے بہتر راستہ نکالنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران یہ تاثر ملا کہ حکومتی نمائندے بھی حالات میں بہتری اور کسی درمیانی راستے کی تلاش میں سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی

ایک نجی ٹیلیویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نکتے پر جمع ہونے کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، مولانا فضل الرحمان اور دیگر تمام گروہوں کو آئین کی بالادستی اور شفاف انتخابات جیسے اہم معاملات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا چاہیے۔

مذاکرات کے لیے غیر مشروط پیشکش

اپوزیشن لیڈر کے مطابق محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر غیر مشروط مذاکرات کے آغاز کی دعوت دی ہے، تاہم ابھی تک وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان براہِ راست ملاقات کے حوالے سے کوئی عملی پیشرفت سامنے نہیں آ سکی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا بنیادی مقصد پارلیمانی بالادستی اور ایک ایسی قومی حکومت کی تشکیل ہے جو ملک کو درست سمت میں ڈال سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے موجودہ صورتحال پر غور اور مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے پیر کے روز اتحاد کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس میں حکومت کے ساتھ بات چیت کے ایجنڈے اور ملک گیر سطح پر آئینی بالادستی کی مہم کو حتمی شکل دی جائے گی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں