خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 4 دہشتگرد ہلاک، لانس نائیک شہید

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز کے ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں آپریشن کے دوران 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 16 نومبر 23 کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بڈھ بیر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرکے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیع اللہ عرف شینائے، کمانڈر سلمان احمد، عمران عرف محمد اور حضرت عمر عرف خالد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جو علاقے میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

ایک اور آپریشن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کیا گیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں باغ، آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ لانس نائیک محمد اعجاز خان شہید ہوگئے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو بے اثر کرنے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں کلیئر نس آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی