کیا ہانیہ عامر اور بابر اعظم کی شادی ہورہی ہے؟

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز بلے باز بابر اعظم سوشل میڈیا پر مداحوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں، وہیں ان کے مداح ان دونوں کی شادی کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ دونوں کے مداح بابر اعظم اور ہانیہ عامر کو انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی طرح شادی کرنے کے مشورے اور خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ دونوں کی شادی ہورہی ہے یا نہیں؟

سوشل میڈیا سائٹس پر کافی عرصے سے یہ افواہ پھیلی ہوئی ہے کہ دونوں سپر اسٹارز کی آپس میں دوستی ہے، اور شاید دونوں شادی کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔ لیکن دیکھنا یہ ہئ کہ اس بات میں کتنی سچائی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح ہانیہ عامر اور بابر اعظم کو ایک شادی شدہ جوڑے کے روپ میں کیوں دیکھنا چاہتے ہیں۔

مداحوں نے اپنے شوق کی وجہ سے بابر اور ہانیہ عامر کی تصویریں اور ویڈیوز بھی ایڈٹ کرکے پوسٹ کرنا شروع کردی ہیں۔ بہت سے مداحوں نے ہانیہ عامر کو ’بھابی‘ کے نام سے بھی پکارنا شروع کردیا ہے، اسی دوران سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور بابر اعظم کے بارے میں لگائی جانے والی پوسٹس پر بھی صارفین اپنی رائے اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

تاہم اس معاملے پر بابر اعظم اور ہانیہ عامر دونوں کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، لیکن کیا آنے والے وقت میں ہم ان دونوں کو میاں بیوی کے روپ میں دیکھ سکیں گے؟ یہ تو وہ دونوں ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے