حکومت سندھ نے بحریہ ٹاؤن زمین کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بحریہ ٹاؤن کی زمین کی تحقیقات کے لیے کمشنر کراچی کی سربراہی میں 10 رکنی  کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن، حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)، ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)، ملیر اور جام شورو کے ڈپٹی کمشنرز، چیف کنزرویٹر فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ، ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف، سروے آف پاکستان کا نمائندہ، ڈائریکٹر سروے اینڈ سیٹلمینٹ، بورڈ آف ریوینیو سندھ اور لینڈ یوٹیلائزیشن کا نمائندہ کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

مذکورہ کمیٹی یہ تعین کرے گی کہ  بحریہ ٹاؤن کی ملکیت میں کتنی زمین ہےاور یہ بھی دیکھے گی کہ بحریہ ٹاؤن نے کتنی  اصافی زمین پر قبضہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ کمیٹی بحریہ ٹاؤن کی جانب سے  پرائیوٹ مالکان سے خریدی گئی زمین کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لے گی  اور 7 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ میں زمین کی تصاویر اور گوگل میپ ٹائپوگرافک بھی جمع کروائے گی۔

واضح رہے کہ 8 نومبر کو سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے بحریہ ٹاؤن کے زیر قبضہ زمین کی پیمائش کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ دوران سماعت درخواست گزار بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا تھا کہ 40 ہزار ایکڑ زمین پر بحریہ ٹاؤن نے قبضہ کر رکھا ہے جو نیشنل پارک کی زمین ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا تھا کہ یہ زمین کس قانون کے تحت قبضے میں لی گئی؟ جسٹس اطہر من اللہ نے بحریہ ٹاؤن پر ناجائز قبضے کے حوالے سے الزامات پر بھی رپورٹ جمع کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘