سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟

بدھ 4 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وٹامن ڈی کو سن شائن وٹامن بھی کہا جاتا ہے جو ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔

یہ ہی نہیں وٹامن ڈی کیلشیم اور فاسفیٹ کی مقدار کو جسم میں منظم کرنے کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق موسم سرما میں جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہوجاتی ہے کیونکہ سردیوں میں دن چھوٹا اور رات لمبی ہوتی ہے، یہ ہی وجہ ہے انسان دھوپ میں زیادہ نہیں رہ سکتا۔

جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں اور ساتھ ہی دوسری بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے جب کہ بچوں میں وٹامن ڈی کی کمی رکٹس کا سبب بن سکتا ہے جو کہ ایک غیر معمولی بیماری ہے جس کی وجہ سے ہڈیاں نرم ہو جاتی ہیں۔

وٹامن ڈی کی کمی کی علامتیں:
ہڈیوں اور پٹھوں میں درد اور پٹھوں میں کمزوری، مزاج میں تبدیلی اور تناؤ جیسی علامتیں آپ کو وٹامن ڈی کی کمی کا اشارہ دیتی ہیں۔

سورج کی روشنی:
سورج کی روشنی وٹامن ڈی کا اہم ذریعہ ہے، صبح سویرے 8 سے 15 منٹ کی دھوپ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

کن خوارک سے وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے؟
ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر آپ دھوپ نہ لے سکیں تو کچھ خوراکیں ایسی ہیں جن سے وٹامن کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سالمن اور ٹونا مچھلی، دودھ، انڈے اور کینو کے ساتھ ساتھ مشروم ایسی غذائیں ہیں جو آپ کی ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچا سکتی ہیں۔

وٹامن ڈی سپلیمنٹ:
یوکے نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے کہا گیا ہے سردیوں اور خزاں کے موسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کا ایک اور طریقہ وٹامن ڈی کی سپلیمنٹس کا استعمال بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp