جھنگ: سابق یو سی چیئرمین مہر افضل پر 6 افراد کا تشدد، کپڑے پھاڑ دیے

ہفتہ 18 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ پنجاب کے علاقے جھنگ میں سابق چیئرمین یونین کونسل مہر افضل بھروانہ کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ریلوے پھاٹک کے قریب سابق یوسی چیئرمین مہر افضل بھروانہ کو 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 6 افراد نے گاڑی سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ملزمان نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مہر افضل بھروانہ کے کپڑے پھاڑ دیے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور کارڈز بھی لے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق زمین کے تنازع پر ملزمان کی جانب سے مہر افضل پر تشدد کیا گیا ہے جبکہ مزید تفصیلات تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او لاہور نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

روسی صدر پیوٹن کی جانب سے اسلام آباد خودکش حملے پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کو تعزیتی خطوط ارسال

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!