غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کل 2 لاکھ 35 ہزار 8 سو 21 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔
پاکستان نے بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا ہے۔ افغان باشندوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے جس کی عالمی دنیا متعرف ہے۔
مزید پڑھیں
افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے واپسی کے لیے عارضی رہائش گاہیں بنائی گئیں۔ چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
18 نومبر کو 2959 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ 2959 افغان شہریوں میں 1092 مرد، 668 خواتین اور 1199 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 236 گاڑیوں میں 472 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔