احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل اس وقت جاری ہے جہاں چند منٹوں کے لیے میچ کو روکنا پڑ گیا۔
میچ کے دوران ایک مداح بھاگتا ہوا پچ کے بیچ و بیچ آکر کھڑا ہوا اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے سامنے کھڑا ہوگیا ، واضح رہے کے مداح کا چہرہ فلسطین کے جھنڈے والے ماسک سے ڈھکا ہوا تھا جب کہ اس کے ہاتھ میں جھنڈا بھی موجود تھا۔
یہ واقعہ میچ کے یہ واقعہ 14ویں اوور میں اس وقت پیش آیا،اور اس کے پچ پر پہنچتے ہی سکیورٹی نے آکر اس کو پکڑا اور میدان سے باہر لے گئے۔
واقعے کی مزید تفصیلات لکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مداح نے ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر لکھا تھا “فلسطین پر بمباری بند کرو” اور اس کے ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا بھی تھا۔ یہاں تک کہ اس کے چہرے کے ماسک پر بھی فلسطین کا جھنڈا تھا۔
Police arrested the Palestine supporter who breached the security to enter the ground. pic.twitter.com/glpqFy7X27
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) November 19, 2023
اس حوالے سے ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یقینا یہ اب ایک لمبے عرصے تک جیل میں رہنے والا ہے۔
Definitely going for long term jail, potential national security threat pic.twitter.com/QutJDaU6TV
— Amit Shah (Parody) (@Motabhai012) November 19, 2023
ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا ضرور اس کو جے شاہ نے اسپرنگ والا بیٹ دے کر بھیجا ہوگا۔
An unknown person has entered the ground. According to sources Jay Shah has sent a spring wali bat pic.twitter.com/J8tAtHBJn5
— Secular Chad (@SachabhartiyaRW) November 19, 2023
ایک صارف نے لکھا منتظمین کے لیے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
Security breaches are concerning. It’s essential for organizers to ensure the safety of players and spectators.
— The Pet Nation (@thepetnationn) November 19, 2023
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی 3 وکٹیں گرگئیں، 30 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ، دوسری وکٹ 76 اور تیسری وکٹ 81 کے مجموعی اسکور پر گرگئی، شبمن گل نے 7 گیندوں پر 4 رنز بنائے اور مچل اسٹارک کی گیند پر ایڈم زمپا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔