کراچی والوں کیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی

منگل 28 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس کے دوران ایک روپے 71 پیسے اضافے کی منظوری جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی مارچ کے بلز میں کرے گی۔

نیپرا تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد جاری کرے گا، کے الیکٹرک نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 70 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp