ویلنگٹن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 1 رنز سے ہرا دیا

منگل 28 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد انگلینڈ کو ایک رن سے شکست دے دی۔

مہمان انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 435 رنز 8 وکٹ کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کی، جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس پر انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو فالو آن کرانے کا فیصلہ کیا۔

میزبان نیوزی لینڈ نے فالو آن ہونے کے بعد  ٹیسٹ میچ ایک رن  سے جیتا، جس کے نتیجے میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز 226 رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کی اور 483 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 258 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم ٹیسٹ میچ کے آخری روز کیوی بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلش بیٹر نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم 256 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں نیوزی لینڈ ویلنگٹن ٹیسٹ صرف ایک رن سے جیت گیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 1 رن سے میچ جیتنےکا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل جنوری 1993 میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ایک رن سے ہرایا تھا۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ فالو آن کے بعد ٹیسٹ جیتنے والی تیسری ٹیم بھی بن گئی ہے، اس سے قبل انگلینڈ نے دو مرتبہ اور بھارت نے ایک مرتبہ فالو آن کے بعد کامیابی حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ