اسلام آباد میں رہنے اور پانی پینے پر 3گنا زیادہ ٹیکس دینا ہوگا؟

پیر 20 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں مقیم شہریوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ میونسپل کارپوریشن اسلام اباد نے گھروں میں سپلائی ہونے والے پانی کے واٹر چارجز میں تین گنا اضافے کا پلان تیار کر لیا ہے، اس کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس بھی بڑھانے کی تیاری کی گئی ہے۔ کمیشن نے ٹیکسز اور واٹر سپلائی واٹر چارجز میں اضافے کی تجاویز تیار کر لی ہیں جن پر اعتراضات 26 نومبر تک ریونیو ڈائریکٹریٹ سی ڈی اے میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

میونسپل کارپوریشن اسلام اباد کے چیف افسر رانا محمد وقاص انور کی سربراہی میں کمیٹی نے واٹر چارجز اور پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے لیے تجاویز تیار کی ہیں، واٹر چارجز میں تین گنا سے زائد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ پراپرٹی ٹیکس کو پہلی مرتبہ پلاٹ سائز کے حساب سے فکسڈ ٹیکس متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے، ہر سیکٹر کے لیے الگ الگ ٹیکس نافذ ہو گا جبکہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور نان سیکٹرز ایریا پر بھی ٹیکس لگایا جائے گا۔

میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے مطابق سی ڈی اے اور ایم سی آئی شہر پر بہت رقم خرچ کرتے ہیں، جبکہ پانی کی فراہمی پر بھی اخراجات بہت زیادہ ہوتے ہیں جبکہ پراپرٹی ٹیکس اور واٹر چارجز کی مد میں ہونے والی وصولیوں کی رقم کافی کم ہے، ان وصولیوں کو بڑھانے کے لیے ٹیکس میں اضافے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

ایم سی آئی نے واٹر چارجز میں اضافہ تجویز کیا ہے، 5 ہزار گیلن کا ریٹ 16روپے سے بڑھاکر 48 روپے ،5001 سے20000 گیلن تک 20 سے 70 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔

پرائیوٹ ہاوئسز کے واٹر چارجز فکسڈ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، 250 مربع گزکے پلاٹ کا ریٹ 192سے بڑھا کر 480 روپے ماہانہ ، 251 گز سے499 تک کا ریٹ 228 روپے سے بڑھا کر 624 روپے، 500 سے 999 گز کے چارجز 280 سے بڑھا کر 1500روپے، ایک ہزار گز سے 1999گز کے چارجز 756 سے 3500 رو پے اور دوہزار گز یا اوپر کے لیے چارجز 192ر وپے سے بڑھا کر 600 روپے ماہانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس کے علاوہ کنزروینسی چارجز کو کم سے کم   900روپے اور زیادہ سے زیادہ 9250روپے ماہانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

چیف افسر ایم سی آئی کی جانب سے تیار کی گئی تجاویز میں شاہ اللہ دتہ سگ پہلے قائم سیکٹر D کے لیے 140مربع گز کے پلاٹ کا پراپرٹی ٹیکس 31500روپے،141سے200گز کے لیے  44000روپے، 201سے300گز کے لیے  73000 روپے، 301سے400گز کے لیے 138000روپے، 401سے500گز کے لیے 182000روپے اور 501سے 1000 گز کے لیے 222000روپے تجویز کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے پوش علاقے مارگلہ پہاڑی کے دامن E سیریز کے سیکٹرز کے لیے شرح 40000 سے 289000، F سیریز سیکٹر،سیکٹر I-8 کے لیے 40ہزار سے 1480500 ، G سریز سیکٹرز کے لیے 30ہزار سے272000، آئی سیریز ( I-8 کے علاؤہ) کم از کم 30ہزار سے 271500 روپے ٹیکس تجویز کیا ہے۔

 اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے لیے بھی ٹیکس میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ ماڈل ولیج شہزاد ٹاؤن،  مارگلہ ٹاؤن ون اینڈ ٹو، ہمک ٹاؤن، ہمک ضمنی،  راول ٹاؤن، پی ایچ اے کری روڈ اور پارک روڈ کی پراپرٹیز کے لیے 30 ہزار سے 272000، پارک انکلیو کے لیے 30ہزار سے 272000، سیکٹر ایچ 13، غوری ٹاؤن، بنی گالہ، کھنہ پل لہتراڑ روڈ اور آئی سی ٹی ایریا کے لیے کم ازکم 23500 سے 146000 روپے تجویز کیا گیا ہے۔

اسلام آباد شہر سے کچھ فاصلے پر واقع پوش علاقے ڈی ایچ اے، بحریہ ٹائون اور بحریہ اینکلیو کے لیے کم از کم 31800سے 357000، گلبرگ اور نیول اینکریج کے لیے 23700 سے 203500، کورنگ ٹائون، پی ڈبلیو ڈی، سواں گارڈن اینڈ زون فور اور فائیو کی دیگر سوسائٹیز کے لیے کم از کم 23700 سے 203500، اسلام آباد کے زون ٹو کی تمام سوسائٹیز، نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے قریب اسلام آباد کی حدود میں واقع سوسائٹیز کے لیے 23700 سے 203500 روپے تجویز کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں واقع فارم ہائوسز کے لیے 16کنال تک پراپرٹی ٹیکس 209000روپے، 16سے20 کنال پر 246000، زیادہ سے زیا دہ 732000روپے تجویز کیا گیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن اسلام اباد کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی تجاویز پر اعتراضات 26 نومبر تک ریونیو ڈائریکٹریٹ سی ڈی اے میں جمع کرائے جا سکتے ہیں، 27 نومبر کو رہائشی اور 28 نومبر کو  کمرشل پراپرٹی ٹیکس کی تجاویز پر اعتراضات کی  عوامی سماعت کنونشن سینٹر میں ہوگی، ٹیکسز میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی حکومت سے دے گی اور ٹیکسز کا نفاذ آئندہ مالی سال جولائی 2024 سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس ہوں گے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر