ڈاکٹر عبد السلام جنہوں نے کئی یورپی ممالک کی شہریت ٹھکرا دی

منگل 21 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کے روز 1996 میں پاکستان کے پہلے نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کا انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ میں انتقال ہوا۔ وفات کے وقت ان کی عمر 70 سال تھی جبکہ موت کی وجہ پروگریسو سپرنیوکلیئر فالج قرار پایا جس سے وہ گزشتہ چند برسوں سے لڑ رہے تھے۔ انہوں نے 1967 میں علمِ طبیعات کے ایک نظریہ کو ریاضیاتی طور پر ثابت کر کہ تحقیقاتی مقالے چھاپے تھے جس پر انہیں 1979 میں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ علمِ طبیعات میں یہ نظریہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور اسے ‘ سلام وینبرگ ماڈل ‘کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالسلام نے پہلے یہ دریافت کیا کہ کائنات میں پائی جانے والی 4 بنیادی قوتوں میں سے 2 یعنی ویک نیوکلیئر فورس اور الیکٹرومیگنٹزم اصل میں ایک ہی قوت کی دو شکلیں ہیں۔پھر انہوں نے ان 2 طاقتوں کو متحد کر کہ اسے الیکٹرو ویک فورس کا نام دیا۔

ڈاکٹر عبدالسلام نے ساری عمر پاکستانی پاسپورٹ استعمال کیا اور ترقی یافتہ ممالک کی مستقل شہریت کے مواقع ٹھکراتے ہوئے پاکستانی پہچان کے ساتھ زندہ رہنے کو ترجیح دی۔ آپ نے اقوامِ متحدہ کی سرپرستی میں اٹلی میں انٹرنیشنل سینٹر فار تھیوریٹیکل فزکس بھی قائم کیا جو آج بھی آپ کے نام سے منسوب ہے۔ ان کے بیٹے کے مطابق ڈاکٹر عبدالسلام یہ اداراہ پاکستان میں قائم کرنا چاہتے تھے مگر ‘سرخ فیتہ کلچر’ ان کے راستے کی دیوار بن گیا۔

1964 میں ڈاکٹر عبد السلام نے اٹلی میں انٹرنیشنل سینٹر فار تھیوریٹیکل فزکس قائم کیا

آج ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔


آج ماہی گیری کا عالمی دن ہے جس کا مقصد ماہی گیری اور ماحولیاتی نظام میں توازن برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔


آج ورلڈ ہیلو ڈے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس دن کا مقصد عالمی رہنماؤں کو پیغام دینا ہے کہ وہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے طاقت کے بجائے مواصلات کا استعمال کریں۔


21 نومبر 1920 میں آئرش ریپبلکن آرمی نے ڈبلن شہر میں 14 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جن میں برطانوی فوجی اور جاسوس شامل تھے۔ اس دن کو ‘بلڈی سنڈے’ کہا جاتا ہے۔


آج کے دن 1985 میں بوسنیا، سربیا اور کروشیا کے صدور نے بوسنیا کی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک امن معاہدہ کیا جسے ‘ڈیٹن ایکارڈز’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔


21 نومبر 2015 کو سینئر سیاستدان مخدوم امین فہیم 76 سال کی عمر میں لیوکیمیا کے باعث وفات پا گئے تھے۔


21 نومبر 2016 کو نامور کوہ پیما حسن سدپارہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں انتقال کر گئےتھے۔


آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp