پاکستان اور تاجکستان کی ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ تک رسائی کے لیے آج مدمقابل ہوں گی

منگل 21 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کا جناح اسٹیڈیم ایک بار پھر فیفا ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میچ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنے جارہا ہے۔ آج اسلام آباد کے سپورٹس کملیکس میں جناح اسٹیڈیم میں پاکستان اور تاجکستان کی فٹبال ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

پاکستان کے لیے جناح اسٹیڈیم تاریخی اعتبار سے سازگار رہا ہے جہاں پر پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچز میں پہلی مرتبہ فتح سمیٹی ہے۔ پاکستان فیفا ورلڈکپ کوالیفائینگ راؤنڈ کے دوسرے مرحلے کا دوسرا میچ کھیلنے جارہا ہے جبکہ تاجسکتان کی ٹیم بھی دوسرے مرحلے میں دوسرا میچ کھیلے گی۔

پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کو سعودی عرب کے ہاتھوں چار صفر جبکہ اردن کے خلاف اپنا پہلا میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

دونوں ٹیمیں میچ میں فتح حاصل کرکے فیفا کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے مرحلے میں رسائی کے امکانات روشن کرنے کی کوشش میں ہوں گی۔

پاکستان ٹیم کو ہوم گراؤنڈ میں تماشائیوں کی بھرپور سپورٹ حاصل ہوگی لیکن اگر فیفا رینکنگز پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان 193 اور تاجکستان 109 ویں پوزیشن پر ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 تک رسائی کے لیے دوسرے راؤنڈ میں 36 ٹیموں سے 18 ٹیمیں تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کریں گی، جہاں 8 ٹیموں کے پاس فیفا ورلڈکپ تک رسائی حاصل کرنے کے مواقع ہوں گے۔

دوسرے راؤنڈ میں 9 گروپس تشکیل دیے گئے ہیں جہاں ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہیں اور ہر گروپ میں سے دو 2 ٹیمیں اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کریں گی۔

پاکستان کے گروپ میں سعودی عرب، اردن اور تاجکستان شامل ہے۔ ہر ٹیم گروپ میں شامل ٹیم کے خلاف ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر میچ کھیلی گی۔ اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے 6 میچز میں سے زیادہ میچز جیتنے یا ڈرا کرنے والی 2 ٹیمیں تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائیں گے۔ جیتنے والی ٹیم کو 3 پوائنٹس جبکہ میچ ڈرا ہونے پر ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp