نو مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، روبینہ جمیل اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد

منگل 21 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور روبینہ جمیل پر 9 مئی کو پولیس گاڑیاں جلانے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر 9 مئی کو پولیس گاڑیاں جلانے اور پولیس پر تشدد کے مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان کو 16 دسمبر کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کر لیا۔

دوسری جانب ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کر دیا ہے، ملزمان کو گزشتہ سماعت پر چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں 2مقدمات درج ہیں۔

مقدمات میں ملزمان کے خلاف 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp