تھانہ کوہسار مقدمہ: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت کنفرم کر دی

منگل 21 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسارمیں درج مقدمے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ضمانت کنفرم کر دی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے  سابق وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کی سماعت کی، شیخ رشید احمد اپنے وکلاء سردار شہباز اور دیگر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے 5 ہزار روپے مالیتی مچلکے جمع ہوجانے پرسابق شیخ رشید ضمانت کنفرم کر دی اور کیس کی سماعت25 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ  راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی 9 مئی کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع کر رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp