کیا انجیر کا روزانہ استعمال شوگر لیول کو کم کرسکتا ہے؟

منگل 21 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہائی شوگر لیول کے باوجود آپ کا دل کچھ میٹھا کھانے کو کر رہا ہے تو فکر نہ کریں بلکہ اپنے دل کی سنیں اور بلاججھک ایک انجیر کھائیں۔ یہ بات تو سچ ہے کہ ذیابیطس کے مریض ہر قسم کے خشک میوہ جات نہیں کھا سکتے مگر انجیر وہ واحد میٹھا اور خشک پھل ہے جو ہائی شوگر لیول والے مریض بھی کھا سکتے ہیں۔

انجیر ہی کیوں؟

انجیر غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ تحقیق کے مطابق انجیر کے استعمال سے دوران خون شوگر لیول کو درست رکھنے اور ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ انجیر میں پروٹین، میگنیشیم، آئرن، فولاد، وٹامن سی، کے اور اے کے علاوہ دیگر اہم غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں جو آپ کو توانا اور مضبوط بناتے ہیں۔

فائبر

انجیر غذائی ریشہ سے بھرپور ہے جس میں حل پذیر ریشہ بھی شامل ہے جو شکر کے خون میں حل ہونے اور اس کے انہضام کے عمل کو سست کرتا ہے، جس سے خون میں شوگر لیول کو منظم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ انسولین کی حساسیت کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ آپ کو طویل عرصہ تک سیر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

شوگر لیول میں کمی

کم گلیسیمک انڈیکس والی غذائیں خون میں شوگر لیول پر کم اثر ڈالتی ہیں۔ انجیر میں نسبتاً کم گلیسیمک انڈیکس ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ خون میں گلوکوز کو سست روی سے خارج کرتا ہے۔ انجیر کو اعتدال سے استعمال کرنے سے ذیابیطس کو کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

قدرتی شکر

انجیر میں قدرتی شکر ہوتی ہے جس کے ساتھ فائبر، وٹامنز اور معدنیات بھی جڑی ہوتی ہیں۔ فائبر اور دیگر غذائی اجزا کا امتزاج خون میں گلوکوز کی سطح پر شوگر کے اثرات کو اعتدال میں لانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ انجیر کا بلینڈ یا شربت میٹھی ڈشز یا مٹھائیاں بنانے میں قدرتی مٹھاس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سوزش میں کمی

انجیر اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو خلیوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ انسولین پیدا کرنے والے لبلبہ کے بیٹا خلیات کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس انسولین کی مزاحمت کے باعث ہونے والی سوزش کو بھی کم کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp