نیشنل سیونگز نے تازہ بانڈز میں 715 ارب روپے کا ہدف حاصل کرلیا

منگل 21 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے رواں مالی سال یکم جولائی سے 20 نومبر تک تازہ بانڈز کی مد میں 715 ارب روپے کا ہدف حاصل کیا ہے۔

اے پی پی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کے سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ سی ڈی این ایس نے سالانہ ہدف کو عبور کیا اور رواں مالی سال میں تازہ بانڈز میں 1.6 ٹریلین روپے کا ہدف حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پچھلے مالی سال 22 ۔ 2021 کے 1300 ارب روپے کے ہدف سے 200 ارب روپے کا اضافی سالانہ ہدف ہے۔

سی ڈی این ایس نے رواں مالی سال ( 22 ۔ 2021 ) کے لیے 1.4 ٹریلین روپے کا جائزہ شدہ بچت کا ہدف مقرر کیا ہے جو ملک میں بچت کے کلچر کو فروغ دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مارکیٹ کے موجودہ رجحان کے پیش نظر بچت کے کلچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی ڈی این ایس میں ادارہ جاتی اصلاحات پر کام ہو رہا ہے اور نئی اصلاحات اور ایجادات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔
افسر نے مزید کہا کہ اس وقت سی ڈی این ایس میں آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) بھی متعارف کرائی گئی ہے جو صارفین کو کافی سہولیات فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا یہ جولائی 2023 میں اسلامک انویسٹمینٹ بانڈز کے ذریعے 16 ارب روپے کی سرمایہ کاری جمع کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ نے نئے مالی سال 24 ۔ 2023 کے لیے اسلامک فنانس بانڈز کے لیے 75 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

افسر نے بتایا کہ اسلامی فنانس کا اس وقت عالمی مالیاتی شعبے میں بہت اہم کردار ہے اور بہت سے بڑے ممالک کی معیشت کا ایک بڑا حصہ اسلامی مالیات پر مشتمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جاپان میں پارلیمنٹ کے انتخابات، سانائے تاکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب

سپریم کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے آن لائن پورٹل کا اجرا کردیا

ون ڈے کرکٹ میں کپتان تبدیل، اب محمد رضوان کو یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ ‘مجھے کیوں نکالا؟’

پسندیدہ فیلڈ مارشل سے نئی دوستی تک، پاکستان نے امریکا کا دل جیت لیا

‘اپنی گاڑیاں واپس لے لو’، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو یہ پیغام کیوں دیا؟

ویڈیو

سعودی عرب کو 12 لاکھ پاکستانیوں کی ضرورت: کن شعبوں میں نوکریوں کے مواقع موجود ہیں؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ