پورے کیریئر میں ایک فلم صرف پیسوں کے لیے کی ہے، شاہ رخ خان

بدھ 22 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان صرف بالی وڈ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایک بہت بڑا نام ہیں،ان کی وجہ شہرت یہ بھی ہے کہ شاہ رخ خان بے حد سیلف میڈ انسان ہیں، انہوں نے جو کچھ کمایا اپنی محنت اور لگن سے کمایا۔ 2023 کا سال کنگ خان کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا، کیونکہ ان کی 2بڑی فلمیں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے بالی وڈ باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا اور شاہ رخ خان کی اپنی ہی گزشتہ تمام فلموں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

فلمی نقادوں اور مداحوں کے مطابق کورونا کے بعد شاہ رخ خان کی فلموں نے بالی وڈ انڈسٹری کی بحالی میں مرکزی کردار ادا کیا، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا کہ شاہ رخ خان کے پاس پیسہ بالکل نہیں نہیں تھا۔ جب وہ پہلی بار ممبئی آئے تو وہ کام کی تلاش میں تھے۔ پھر جب ان کو ایک فلم میں کام ملا تو ان کے کام نے ان کو دنیا کا سب سے بڑا اسٹار بنا دیا۔

شاہ رخ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب ان کے پاس اپنا گھر خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے اور ان کو گھر کی سخت ضرورت تھی۔ انہوں نے ایک فلم میں کام کیا، جس کا مقصد صرف پیسے کمانا تھا۔ تاہم صرف پیسہ کمانے کے چکر میں شاہ رخ خان نے کس فلم میں کام کیا، اس کا نام بتانے سے انہوں نے گریز کیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ان کی زندگی کا پہلا اور آخری موقع تھا جب انہوں نے اپنے ضمیر کے خلاف کوئی کام کیا۔ اس کے بعد اپنے 30 سال سے زائد سال کے کیریئر میں 60 سے زیادہ فلموں میں کام کیا لیکن ان فلموں میں کام کرنے کا مقصد کبھی پیسہ کمانا نہیں تھا۔

شاہ رخ خان کے اس انکشاف کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے فلم کا نام جاننے کوشش کی، اور خود بھی نام لیے۔ کسی نے کہا فلم ’گڈو‘ ہوسکتی ہے، تو کسی نے ’مایا میم صاحب‘ کا نام لیا۔

یہ بھی پڑھیں : جب شاہ رخ خان، سلمان خان کا رشتہ لے کر گئے تو لڑکی نے کیا کہا؟

بالی وڈ بادشاہ کے انکشاف سے ثابت ہوتا ہے کہ  شاہ رخ خان کی زندگی ہمیشہ سے آسان نہیں تھی، آج ان کی فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی کامیابی کے بعد بالی وڈ پر راج کرنے والے شاہ رخ خان نے جو بھی پایا، اپنی محنت سے پایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چترال سے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز: صوبے میں ناراض کارکنان کو منانے کے لیے کیا اقدامات جاری ہیں؟

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کیا یہ عوام کے لیے واقعی مفید ثابت ہوئے؟

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان