سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے این اے 72 ناروال کے عوام کے نام سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک سروے کروایا ہے، عوامی رائے میں مسلم لیگ ن سب سے آگے ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ آپ (ن) لیگ کو کہاں سے سپورٹ کر رہے ہیں اپنے شہر کے نام کے ساتھ ریٹویٹ کرتے جائیں۔
آپ (ن) لیگ کو کہاں سے سپورٹ کر رہے ہیں اپنے شہر کے نام کے ساتھ ریٹویٹ کرتے جائیں
— Shahid Khaqan Abbasi (@ShahidKhaqanA) February 28, 2023
شاہد خاقان عباسی کی ٹویٹ پر این اے 72 ناروال میں مسلم لیگ ن کے احسن اقبال، تحریک انصاف کے ابرار الحق اور تحریک لبیک پاکستان کے سعد رضوی بالترتیت پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
احسن اقبال کو حلقے کے 38 فیصد عوام نے ووٹ کیا ہے، تحریک انصاف کو 32 فیصد جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے سعد رضوی کو 15فیصد عوام نے ووٹ کیا ہے۔
15 فیصد عوام نے کسی کو ووٹ نہیں دیا۔
نارووال این اے 72 کے عوام کی رائے۔ مسلم لیگ ن سب سے آگے۔ تحریک انصاف دوسرے نمبر پر۔ pic.twitter.com/4jvrrI1SeB
— Shahid Khaqan Abbasi (@ShahidKhaqanA) February 28, 2023