سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ویڈیو لنک سے حاضری کا امکان

جمعرات 23 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت کے لیے قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین آج کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کریں گے، جہاں فی الحال رسمی عدالتی کارروائی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سائفر کیس میں نامزد سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو جیل سے عدالت پیش کرنے پر انتظامیہ تیار نہیں ہے، دونوں ملزمان کو جیل سے ایک ساتھ اسلام آباد پہنچانے کے سیکیورٹی انتظامات دستیاب نہیں۔

اس پس منظر میں سائفر کیس کی سماعت دارالحکومت کے سیکٹر جی 11 میں واقع جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی جہاں آج صرف رسمی کارروائی کرتے ہوئے نئی تاریخ دی جائے گی اور دونوں  ملزمان کی جیل سے وڈیو لنک  سے حاضری لگائے جانے کا امکان ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت سے حکم نامہ ملا تو وڈیو لنک کی تیاری فوری مکمل ہوجائے گی، تاہم صرف شاہ محمود قریشی کو جیل سے عدالت پیش کرنے کی مشاورت بھی کی جارہی ہے، دوسری جانب عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے بھی کہا ہے کہ وہ آج اڈیالہ جیل نہیں بلکہ جی 11 عدالت میں سماعت کے لیے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp