توشہ خانہ کیس عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں: ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری

بدھ 1 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں متعدد بار عدالتی پیشی پر غیرحاضر رہے۔ عمران خان آخری سماعت کے عدالتی اوقات کے اندر پیش نہیں ہوئے۔

عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ جوڈیشل کمپلینٹ میں پیشی کے باعث کچہری میں پیش نہیں ہو سکتے۔ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ عمران خان عدالتی پیشیوں کو اپنی ترجیحات کے مطابق رکھ رہے ہیں ۔

توشہ خانہ کیس عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں۔ عمران خان ضلعی کچہری سے چند منٹوں کی دوری پر تھے۔ عمران خان کی درخواست قابل قبول نہیں، مسترد کی جاتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ عمران خان کو گرفتار کرکے 7 مارچ کو عدالت پیش کیا جائے۔عمران خان کی 7 مارچ کو عدالتی حاضری یقینی بنائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا